Life of Prophet Muhammad PBUH :The Beginning ( Leadership in Makkah)

بِسْمِ اللهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ In the name of Allah the most beneficent, the most merciful. Dear Brothers & Sisters, " السلام عليكم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ "Assalamu Alaikum (May the blessings of Almighty and peace be upon you) The Beginning (Urdu) اسی طرح مہینے، سَال اور صَدیاں گزرتی رَہیں مکّے کے لوگوں کا ذہن اَب بَدل چُکا تھا۔ اب وہ کُھلّم کُھلّا بُتوں کو پُوجتے تھے مَگر پھر بِھی اُن کے دِلوں میں بَیتُ اللہ کی وَہی عِزّت تِھی جو اُن کے باپ دادَا کے زَمانے میں تِھی اور وہ اُنہیں کی طَرح کَعبہ کا طَواف کَرتے۔ ہر سال مکّے میں دُور دُور سے حَاجِی آتے اَور حَج کَرتے تھے۔ پِھر ساتھ ہی وہ کَعبَہ میں رَکھے ہوئے بُتوں کو پوجتے تھے۔ کعبہ کے اسی اِحترام کی وَجہ سے مکّے والے پَکّے اور اُونچے مَکان نَہیں بناتے تھے۔ وہ اُس کو بَہت گناہ سمجھتے تھے کہ اُن کے مَکان کَعبہ سے اُونچے یَا اُس کے بَرابَر ہوں۔ کعبہ کی تَولیّت اور مَکّے کی سَردار...