Life History of Prophet Muhammad PBUH : Young age & Adulthood of Prophet Muhammad ﷺ PBUH

بِسْمِ اللهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ In the name of Allah the most beneficent, the most merciful. Dear Brothers & Sisters, " السلام عليكم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ "Assalamu Alaikum (May the blessings of Almighty and peace be upon you) Young age & Adulthood of Prophet Muhammad ﷺ PBUH (Urdu) یہ مُبارَک قافلہ جس میں حُضور ﷺ شَریک تھے مکّے سے رَوانہ ہوگیا۔ راستے میں یہ کَئی جَگہ ٹھہرتا ہُوا بَڑھتا رَہا۔ یَہاں تَک کہ ایک روز یہ قافلہ شَام ( مُلکِ شام ) کی سَرحَد میں داخِل ہوگیا۔ یَہاں ایک سَرحدِی شہر تھا جِس کا نَام ’’ بُصریٰ ‘‘ تَھا۔ قریش کے قافلے اَکثر یَہاں ٹکہرا کرتے تھے۔ اِس قافلے نے بِھی یَہاں پڑاؤ ڈال دیَا۔ جس جَگہ قافلے نے پَڑاؤ ڈالا اُس کے سامنے عِیسائیوں کی ایک بُہت بَڑی عِبادَت گاہ تِھی۔ اِس عِبادَت گاہ میں عِیسَائیوں کے ایک بَڑے مَذہَبی پیشوَا اور عالِم رَہتے تھے جِن کا نَام ’’ بُحیرا ‘‘ تَھا۔ قریشی قافلے یَہاں اَکثَر ٹھہرا ک...